آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں طوفانی  بارش اورسیلاب،2 افراد ہلاک

Mar 09, 2022

 سڈنی(آئی این پی )  آسٹریلیا کے شہرسڈنی میں شدید بارش اورسیلاب سے دوافراد ہلاک ہوگئے، طوفانی بارشوں اورسیلاب سے  بچنے کیلئے  ہزاروں افراد محفوظ مقامات پرمنتقل ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  سڈنی میں مسلسل 16 روز کی بارش سے سڑکیں دریا بن گئیں اورنشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ بجلی اورمواصلات کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔ سیکڑوں صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔ شدید بارش سے پروازوں کا شیڈول متاثرہوا اورمسافرائیرپورٹ پرپھنس گئے۔ سڈنی میں سڑکوں سے پانی نکالنے اورریلوے لائنز کی بحالی کا کام جاری ہے تاہم ریسکیو ورکرزکوبارش کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے سڈنی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔آسٹریلیا کے مشرقی علاقوں میں بھی سیلاب اوربارشوں نے معمول کی زندگی مفلوج کردی ہے۔
آسٹریلیا بارش

مزیدخبریں