کپتان بسمہ معروف نے نصف سنچری بیٹی فاطمہ کے نام کر دی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار نصف سنچری سٹیڈیم میں موجود کمسن بیٹی فاطمہ کے نام کردی۔بسمہ معروف نے ٹوئٹر پر اپنی اور بیٹی کی ایک تصویر شیئر کی اور خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام جاری کیا۔انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ عالمی یومِ خواتین پر میچ جیتتے تو اچھا ہوجاتا لیکن آج کے دن میں پوری دنیا کی تمام خواتین، خاص طور پر لڑکیوں کو بتانا چاہتی ہوں کہ آپ طاقتور، حیرت انگیز ہیں اور کسی بھی خواب کو پورا کر سکتی ہیں۔بسمہ معروف نے بیٹی پر پیار نچھاور کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...