مائونٹ منگوئی(آئی این پی)نیوزی لینڈ میں جاری آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کو اپنے دوسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا،آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان ویمنز کو 7وکٹوں سے شکست دیدی۔آسٹریلوی ویمنز نے192رنز کا ہدف 34.4اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔منگل کو مائونٹ منگوئی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ویمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 190رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 191رنز کا ہدف دیا۔ کپتان بسمہ معروف نے 73اور عالیہ ریاض نے 53رنز اسکور کیے جبکہ عمیمہ سہیل12،فاطمہ ثناء 14رنز بنا سکیں۔آسٹریلیا کی جانب سے علانا کنگ نے2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میںآسٹریلیا کی ویمن ٹیم نے 34ویں اوور کی چوتھی گیند پر ہدف حاصل کرلیا اور 7وکٹوں سے فتح اپنے نام کرلی۔ اوپنر الیسا ہیلی 72رنز بنا کر نمایاں رہیں۔پاکستان ویمن ٹیم کو ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت سے شکست ہوئی تھی۔پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا تیسرا میچ11نارچ کو جنوبی افریقہ ویمنز کیخلاف کھیلے گی۔