سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ تو کیا کال کے سگنلز نہیں آتے، قائمہ کمیٹی 

Mar 09, 2022

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سید محمود شاہ کی زیر صدارت ہو،پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کوبتایا کہ سیکورٹی خدشات کی بنیاد پر بلوچستان میںبہت سی جگہ پر موبائل سگنل کام نہیں کرتے، موبائل کمپنیوں کو 15.6ملین روپے کا جرمانہ کیا وہ عدالت میں چلی گئیں۔ اجلاس میںملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس کے مسائل پر گفتگو ہوئی،بلوچستان میں یو ایس ایف کی سبسڈی کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں سروس بہتر ہے،ارکان کمیٹی کے مطابق وزیراعلیٰ کوئٹہ ہائوس میں موبائل سروس نہیںہیں اور سگنلز کمزور ہیں ،کے پی حکام کے مطابق خیبرپختوانخوا میں سیکورٹی کے مسائل کی وجہ سے ڈیٹا کنیکٹوٹی مسائل ہیں،سیکرٹری کے پی حکومت نے کہا کہ موثر ویز پر فرسٹ جنریشن سروس آرہی ہوتی ہے،ناران، کاغان اور کمراٹ میں سروس کے بہت مسائل ہیں،سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ تو کیا کال کے سگنلز نہیں آ  رہے ہیں،153کلومیٹر کے علاقے میں کوریج کا منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا،،چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے کہا کہ ٹیکنالوجی کی عدم فراہمی پر سیاحت متاثر ہورہی ہے۔
 قائمہ کمیٹی 

مزیدخبریں