سپریم کورٹ:سپیشل ایجوکیشن ونگ ، غیر قانونی بھرتیاں،ملزمان کی ضمانتیںخارج

اسلام آباد( خصوصی رپورٹر ) سپریم کورٹ نے سپیشل ایجوکیشن ونگ سندھ میں 294 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں ملزمان محمد علی خاص خیلی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں سپریم کورٹ میں سپیشل ایجوکیشن ونگ سندھ میں 294 سے زائد غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں قائم تین رکنی بینچ نے کی دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کا ملزمان اپنے دفاع میں جو کہنا چاہتے ہیں ٹرائل کورٹ میں جاکر بتائیں ۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا اس سٹیج پر کیس کے میرٹس کو نہیں دیکھیں گے جس کے بعد عدالت نے محمد علی خاص خیلی سمیت دیگر ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دیں اور ملزمان کو کراچی کی احتساب عدالت میں 10 مارچ کو سرنڈر کرنے کی اجازت دی۔
غیر قانونی بھرتی

ای پیپر دی نیشن