نامور شاعر ساحر لدھیانوی کا101واں یوم پیدائش

Mar 09, 2022 | 11:47

ویب ڈیسک

اپنی شاعری سے سحر طاری کردینے والے نامور شاعر ساحرلدھیانوی 8 مارچ 1921 کو بھارتی پنجاب کے شہر لدھیانہ میں پیدا ہوئے، ان کا حقیقی نام عبدالحئی تھا لیکن وہ ساحر کے نام سے مشہور ہوئے، انہوں نے بیک وقت ہندی اور اردو میں شاعری کی اور فلمی گیت لکھے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج لدھیانہ میں داخلہ لیا اور اسی دور سے شاعری شروع کردی، کالج میں ان کے ساتھ امریتا پریتم بھی تھیں اور ان ہی کے عشق کی پاداش میں ساحر کو کالج سے نکال دیا گیا۔ساحر لدھیانوی کو اصل شہرت اس وقت ملی جب ان کے گیت بالی ووڈ انڈسٹری میں شامل ہوئے اور متعدد لیجنڈ اداکاروں پر فلمائے گئے، انہوں نے معاشرتی ناہمواریوں پر بھی قلم اٹھایا اور اس موضوع کا حق ادا کردیا۔انہوں نے اپنی فنی زندگی میں دو بار فلم فیئر ایوارڈ جیتے جس میں پہلا 1964 میں فلم تاج محل کے گیت جو وعدہ کیا وہ نبھانا پڑے گا اور دوسرا کبھی کبھی کی شاعری پر1977 میں اپنے نام کیا۔ساحرلدھیانوی کے معروف گیتوں میں کبھی کبھی میرے دل میں خیال آتا ہے، میں پل دو پل کا شاعر ہوں، گاتا جائے بنجارا، گیت گاتا چل شامل ہیں۔ان کے نغمے آج بھی عوام میں مقبول ہیں، اس البیلے شاعر کا انتقال 25 اکتوبر1980 کو ممبئی میں ہوا ۔

مزیدخبریں