کوکا کولا، پیپسی اور میکڈونلڈ کاروس میں کاروبارمعطل

میکڈونلڈ نے روس میں اپنے847 ریسٹورنٹ بند کر دیئے

کوکا کولا ، پیپسی اور فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ نے روس میں کاروبار معطل کرنے کا اعلان کر دیا۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد جہاں روس کو متعدد پابندیوں کے سامنا ہے وہیں مشہور برانڈز بھی روس میں کاروبار معطل کر رہے ہیں۔ مشہور فاسٹ فوڈ برانڈ میکڈونلڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ روس میں اپنے847 ریسٹورنٹ بند کر دیئے۔میکڈونلڈ کی جانب سے اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ وہ روس میں کاروبار بند نہیں کرے گی۔ تاہم نئے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عارضی طور پر کاروبار بند کیا جا رہا ہے لیکن ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن