زرداری کو جب نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتا ہے،کہ ہم نے 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان کو کم کیا، اندرون سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ زرداری سے آزادی کا وقت آگیا ہے،پاکستان میں سب سے زیادہ تبدیلی سندھ چاہتا ہے، سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، اگلی بار اندرون سندھ کے دورے پر آپ کے ساتھ آرہا ہوں،14سال زرداری مافیا نے جو سندھ کے ساتھ کیا ہے اس کا حساب لیں گے،کہ صرف عدم اعتماد میں نہیں پھنسے کپتان نے آگے کی تیاری کی ہوئی ہے، میں رکوں گا نہیں ان کے پیچھے جاوں گا ،چھوڑوں گا نہیں، میرے ہاتھ پر جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ اب کھل جائے گی، وزیراعظم عمران خان کا کراچی میں گورنر ہاوس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے 20روپے پیٹرول اور فضل الرحمان کو کم کیا، اندرون سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ زرداری سے آزادی کا وقت آگیا ہے،پاکستان میں سب سے زیادہ تبدیلی سندھ چاہتا ہے، سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں، اگلی بار اندرون سندھ کے دورے پر آپ کے ساتھ آرہا ہوں،14سال زرداری مافیا نے جو سندھ کے ساتھ کیا ہے اس کا حساب لیں گے،کہ صرف عدم اعتماد میں نہیں پھنسے کپتان نے آگے کی تیاری کی ہوئی ہے، میں رکوں گا نہیں ان کے پیچھے جاوں گا ،چھوڑوں گا نہیں، میرے ہاتھ پر جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ اب کھل جائے گی، میرا پہلا نشانہ آصف زرداری ہوگا، زرداری تمہارا وقت آگیا ہے، زرداری کو جب نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتا ہے۔کراچی میں گورنر ہاوس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مجھے آپ کے جوش و خروش کا اندازہ ہے سندھ کے دورے پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سندھ کے دورے پر ایک چیز واضح ہوگئی کہ پاکستان کے پورے خطے میں سب سے زیادہ سندھ تبدیلی چاہتا ہے۔ سندھ کے لوگ زرداری سے آزادی چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری جماعت کے لوگوں نے سندھ کا دورہ کیا اب میری باری ہے چودہ سال زرداری مافیا نے سندھ کے لوگوں کے ساتھ ظلم کیا ہے میں اندرون سندھ کے لوگوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اب آزادی کا وقت آگیا ہے۔ کراچی کے لوگوں کیلئے کے سی آر کی مبارکباد دیتا ہوں جبکہ گرین لائن کی بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کراچی میں کسی حکومت نے کام نہیں کیا جو ہم کرنے جارہے ہیں۔ میں اپنی قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوںنے پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس میری حکومت میں دیا۔ ہم نے ریکارڈ ٹیکس جمع کیا جس کی وجہ ہمیں توفیق ملی کہ عوام پر بوجھ کم ڈالا جاسکے۔ ہم نے بیس روپے پٹرول اور فضل الرحمن کو کم کیا۔ بجلی کو پانچ روپے یونٹ سستا کیا۔ جبکہ دنیا میں اس کی قیمت اوپر جارہی ہے۔ پاکستان میں پٹرول اور فضل الرحمان دبئی سے بھی زیادہ سستا ہے دبئی کی زمین سے تیل نکلتا ہے اور پاکستان تیل دبئی سے درامد کرتا ہے عوام نے ریکارڈ تیکس پہنچایا اور اس کا فائدہ میں نے قوم کو پہنچایا اور مہنگائی سے آپ کو بچایا۔ اﷲ کے کرم سے ہمارا ملک صحیح راستے پر چل پڑا ہے جب تک ملک کی درآمدات میں اضافہ نہیں ہوتا ملک کی دولت میں اضافہ نہیں ہوتا۔ پاکستان میں سب سے زیادہ ریکارڈ ٹیکس اور فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا۔ ڈاکوﺅں کے گلدستے کو خوف آنا شروع ہوگیا ہے جب ہم اقتدار میں آئے تو ہمیں دیوالیہ حکومت ملی ملک کو دیوالیہ ہونے سے ہم نے بچایا۔ کرونا جیسی وباءسے بھی ہم محفوظ ہوگئے اس کے بعد افغانستان کا مسئلہ شروع ہوا اور ڈالر کی قیمتوں میں اثر پڑا اس سے ہم بچ گئے۔ اب یوکرین کے مسائل کی وجہ سے کوئلہ‘ گندم‘ تیل کی قیمتیں اوپر چلی گئیں اﷲ کے کرم سے میں نے اپنی قوم کو ان مسائل سے بچایا اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد چلائی۔ عدم اعتماد کی تحریک پارلیمنٹ میں جمع کرادی میں نے اﷲ سے دعا کی کہ اپوزیشن جو کام رکنا چاہتی ہے وہ کریں کہاوت ہے کہ گیدڑ کی موت نزدیک ہو تو وہ شہر کی جانب دوڑتا ہے اپوزیشن نے اپنیس یاسی موت کی وجہ سے عدم اعتماد کی تحریک چلائی ہے۔ چیئرممین پاکستان تحریک انصاف کو کرکٹ کی دنیا میں ٹاپ فائیو میں مانا جاتا ہے کپتان کا میچ کی کامیابی کا راز اس کے منصوبے ہوتے ہیں کہ اگے کیا کچھ ہونا ہے۔ اگر اس میں ایسی صلاحیت موجود نہ ہو تو وہ کامیاب کپتان نہیں بن سکتا میں بہت دیر سے چوروں اور ڈاکوﺅں کا انتظار کررہا ہوں میں نے پچیس سال سے ان کے خلاف جہاد کو جاری رکھا میں سیاست نہیں بلکہ اپوزیشن کے خلاف جہاد کررہا ہوں۔ میں انتظار کرتا رہا کہ آج حکومت گئی کل گئی دھرنا ہوا لانگ مارچ ہوا میں ساڑھے تین سال سے ملک کو سنبھال رہا تھا جو ملک کا دیوالیہ کرکے اربوں ڈالر ملک کا باہر لے گئے۔ ہر دو مہینے بعد شروع ہوجاتے ہیں کہ آج حکومت گئی کل گئی میں دعا کرتا رہا کہ ان کی گردن کسی طرح میرے ہاتھ میں اجائے اﷲ مہربان‘ رحمن اور رحیم ہے میں اﷲ سے دعا کرتا رہا اور اس نے میری دعا قبول کرلی۔ انہوں نے عدم اعتماد کی تحریک پارلیمنٹ میں جمع کرادی اپوزیشن یہاں نہیں پھنسی کہ وہ ان کی عدم اعتماد کی تحریک فیل ہوگی بلکہ کپتان نے آگے کی تیاری کررکھی ہے۔