تحریک عدم اعتماد،حکومت کے اتحادی ہیں لیکن آپشنز کھلے ہیں،عامر خان

Mar 09, 2022 | 16:12

ویب ڈیسک

 وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات ہوئی ،ہم نے ان سے کوئی شکوے شکایت نہیں کی، عمران خان کے ساتھ ملاقات میں عدم اعتماد کے حوالے سے ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا،نہ انہوں نے ہم سے تعاون مانگا اور نہ ہم نے انہیں کوئی یقین دہانی کروائی،ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان کی میڈیا سے گفتگو

 ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات ہوئی ،ہم نے ان سے کوئی شکوے شکایت نہیں کی، عمران خان کے ساتھ ملاقات میں عدم اعتماد کے حوالے سے ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا،نہ انہوں نے ہم سے تعاون مانگا اور نہ ہم نے انہیں کوئی یقین دہانی کروائی۔بدھ کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ ہم جو بھی فیصلہ کریں گے وہ ملک اور عوام کے حق میں بہتر ہوگا۔ وزیراعظم عمران خاسے کوئی شکوہ اور شکایات نہیں کیں جو بھی مطالبات تھے وہ پہلے سے لکھے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں عدم اعتماد سے متعلق بات چیت نہیں ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان ساڑھے تین سال بعد کراچی آئے انہوں نے ہمیں یاد رکھا ہمارے لئے اچھی بات ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کوئی یقین دہانی نہیں مانگی نہ ہم نے کرائی۔ ایم کیو ایم جو بھی فیصلہ کرے گی وہ مشاورت سے کرے گی۔ وزیراعظم خوشگوار ماحول میں کراچی آئے ہیں ہم نے خوشگوار ماحول میں ان سے بات چیت کی ہے اندر بیٹھ کر ہم نے جو بھی باتیں کیں وہ ساری باتیں بتا نہیں سکتے۔ عدم اعتماد کے حوالے سے ہماری کسی پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوئی مجھے نہیں پتہ کہ لانگ مارچ ہے کون سا مارچ ہے، ہم حکومت کے اتحادی ہیں لیکن تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے ہمارے آپشنز کھلے ہیں۔ 

مزیدخبریں