عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونا مہنگا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 249 پوائنٹس اضافہ

Mar 09, 2022 | 16:19

ویب ڈیسک

 عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونا مہنگا ہو گیا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 249 پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے تیسرےروز سٹاک ایکس چینج میں 249 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 43 ہزار 127 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈکرنے لگا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا، امریکی خام تیل کی قیمت میں 2 ڈالر 59 سینٹ اضافہ ہوا جس کے بعد 126 ڈالر 29 سینٹ فی بیرل میں فروخت ہوا، برطانوی خام تیل کی قیمت میں 3 ڈالر 17 سینٹ اضافہ ہوا اور 131 ڈالر 15 سینٹ فی بیرل ریٹ پر فروخت ہوا۔ روس یوکرین جنگ کے تناظر میں عالمی سطح پر سونے کے ریٹ میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ، عالمی منڈی میں سونا 3 ڈالر 40 سینٹ فی اونس مہنگا ہو گیا جس کے ساتھ ہی فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 54 ڈالرتک پہنچ گئی۔

مزیدخبریں