سید والا: غیرت کے نام پر بھائی، بیٹوں سے ملکر بیٹی کو قتل کر دیا 

Mar 09, 2023


سید والا(نامہ نگار) سید والا میں غیرت کے نام پر باپ نے بھائی اور بیٹوں کے ساتھ مل کر 17 سالہ بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزمان نعش ویران حویلی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ نواحی گاؤں ہیں ہیبوکے بالا کے رہائشی منظور نے اپنے بھائی محمد اکرم بیٹے اور بھتیجے کے ساتھ مل کر اپنی 17سالہ بیٹی مہوش کوغیرت کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور خود فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس  تھانہ سید والا نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھجوا دیا۔

مزیدخبریں