حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت + نمائندہ خصوصی) حافظ آباد میں پولیس کانسٹیبل کی خوبرو نوجوان سے مبینہ زیادتی کے بعد پولیس کانسٹیبل عرفان گرفتار۔ گشت پر مامور پولیس کانسٹیبل عرفان نے نوجوان فیضان سے مبینہ طور پر زیادتی کی۔ سٹی پولیس نے مبینہ طور اس کیس کو دبانے کے لئے پانچ لاکھ روپے رشوت لے کر پونے دولاکھ روپے زیادتی کا شکار بننے والے نوجوان کے ورثاء کو دے دیئے اور باقی خود ہڑپ کر لئے‘ نوجوان کی ماں پولیس زیادتی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئی جس پر پولیس نے کانسٹیبل عرفان کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ نوجوان کی والدہ نے ڈی پی او اور آر پی او گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کو رشوت لے کر دبانے والے پولیس ذمہ داران کے خلاف انکوائری کروا کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
حافظ آباد‘ پولیس کانسٹیبل کی نوجوان سے زیادتی‘ گرفتار کر لیا گیا
Mar 09, 2023