اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے میڈیکل طلبہ کو حافظ قرآن ہونے پر اضافی20 نمبر دینے پر لیا گیا ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا۔ جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید بھی بنچ میں شامل ہونگے۔