راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر محمود کیانی سمیت نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں ان کے ساتھیوں کے خلاف محکمہ انٹی کرپشن راولپنڈی نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ملزمان نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے این او سی کیلئے موضع ہتھیال کے انتقال کے کاغذات داخل کرائے جو تاحال منظور نہیں اسی انتقال کا فرد ایوالون سوسائٹی این او سی کیلئے آر ڈی اے میں جمع کروایا۔