ڈھاکہ (اے پی پی)بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے سے اموات بڑھ کر 16 ہو گئیں اور متعدد افراد زخمی ہیں۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈھاکہ کی ضلعی انتظامیہ کے سربراہ مومن الرحمان نے بتایا کہ دھماکے کے باعث اموات کی تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے، تمام نعشوں کو ڈھاکہ کے میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امدادی کارکن تاحال جائے وقوعہ پرامدادی کاموں میں مصروف عمل ہیں ، تاہم دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔