اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی سابق فاٹا ضم اضلاع کے اجلاس میں پارٹی کو مزید فعال، منظم اور کارکنوں کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پی کے قائم مقام صدر وزیر مملکت محمد علی شاہ باچا کے زیر صدارت سابق فاٹا کے ضم اضلاع کے عہدیداروں اور سنیئر رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر ساجد طوری کی قیادت میں ضم اضلاع کے عہدیداروں اور سنیئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضم اضلاع میں پارٹی کے تنظیمی امور انتخابات کی تیاریوں، عہدیداروں کی کارکردگی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں ضم اضلاع میں سیاسی صورتحال ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم ایشوز پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔