بزنس کمیونٹی کے لوگ ہرحکومت، آرمی چیف سے ملتے ہیں: فواد چوہدری 


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کے جو لوگ آرمی چیف کو ملے یہ ہرحکومت اور ہر آرمی چیف سے ملتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بتاتے ہیں کہ پاکستان کیسے ٹھیک ہونا ہے اور اس کا مقصد صرف اپنے کاروباروں کا تحفظ ہوتا ہے۔ پاکستان کے اصل مسائل کا بڑا حصہ ان گروپوں کے مفادات ہیں۔ سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام آ ہی نہیں سکتا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے خلاف کوئٹہ میں کیس سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اعلی عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...