اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں بیماریوں کے بوجھ اور خطرات کو کم کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا شعبہ صحت 22 کروڑ سے زائد آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کا متحمل نہیں ہے۔ اس تناظر میں متعدی اور غیر متعدی بیماریوں کی روک تھام پر توجہ دینا ضروری ہے۔ صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار آزاد جموں کشمیر میڈیکل کالج مظفرآباد (اے جے کے ایم سی) کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جنہوں نے یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر نے طلباء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بہت تیزی سے بدل رہی ہے اور ملک کے تعلیمی نظام کو طلباء کی تجزیاتی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر توجہ دے کر بدلتے ہوئے حالات کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے۔
شعبہ صحت 22 کروڑ سے زائد آبادی کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا: صدر
Mar 09, 2023