اخلاق باختگی کا کلچر مسلط کرنے کیلئے عمران کو لایا گیا تھا: فضل الرحمان

Mar 09, 2023


اسلام آباد (نامہ نگار) فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اخلاق باختگی کا کلچر ہمارے معاشرے پر مسلط کرنے کے لیے عمران خان کواس قوم پر مسلط کیا گیا۔ ٹوئٹر پر پیغام میں فضل الرحمان نے کہا کہ جو افسوسناک اور اخلاقی پستی کے معاملات کی اطلاعات زمان پارک کے اطراف سے آرہی ہیں اور جس کی تصدیق گزشتہ دنوں کی آڈیو لیکس سے بھی ہورہی ہے شرافت اس کا ذکر کرنے سے بھی قاصر ہے۔

مزیدخبریں