ریاض (این این آئی)صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین سے موبائل فون بند رکھنے کی اپیل کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد تمام زائرین کی حرم میں سکون اور اطمینان سے عبادت کو یقینی بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مقدس مقامات اور نمازیوں کے احترام کے منافی ہے۔اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر امور حرمین شریفین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ موبائل فون کی آواز آپ کے عبادت گزار بھائیوں کی توجہ میں خلل ڈالتی ہے، لہذا اسے بند کرنا یقینی بنائیں۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں زائرین سے موبائل بند رکھنے کی اپیل
Mar 09, 2023