کاہنہ، فیصل ٹاؤن میں بنکوں سے رقم نکلوا کر آنے والے 2 شہری لٹ گئے 


لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے  زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ کاہنہ میں جوتوں کی فیکٹری کا کیشیئر بنک سے رقم نکلوا کر آرہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر اس سے 29 لاکھ 36 روپے، فیصل ٹائون میں ڈاکوؤں نے بنک سے رقم نکلوا کر نکلنے والے شہری عبدالرحمن سے 15لاکھ روپے  لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے چوہنگ میں فرقان کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ہنجروال  میں مظہر سے 60ہزار اور موبائل فون،گجر پورہ  میںالماس کی دکان سے 33ہزار، لوئر مال  میں اویس سے 29ہزار اور موبائل فون، جنوبی چھاونی میں عبدالحنان سے 26ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی میں شیر عالم سے 18ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا چوروں نے نصیر آباد میں نثار کے گھر سے تالے توڑ کر6لاکھ30 ہزار، زیورات اوردیگرسامان  کاہنہ اور سندر سے 2کاریں، گلشن اقبال سے رکشہ جبکہ داتا دربار، بھاٹی گیٹ، سبزہ زار، شاہدرہ ٹاؤن، نیو انارکلی، ڈیفنس سی، کاہنہ، نشتر کالونی اور ٹاؤن شپ سے7موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔

ای پیپر دی نیشن