پاکستان کی باہمت خواتین سے مخاطب ہوکر فخر محسوس کر رہا ہوں:  پرویز اشرف 


اسلام آباد (نامہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ملک بھر کی خواتین کے قومی کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین کی عزت و توقیر ہم سب کی عزت و توقیر ہے، جس معاشرے میں خواتین کو تحفظ حاصل ہو وہی معاشرہ ترقی کرتا ہے۔ پارلیمانی وویمن کاکس کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب میںسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان کی باہمت خواتین سے مخاطب ہوکر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ پارلیمان میں قائم وویمن کاکس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن