89 لاکھ سے زائد خواتین بی آئی ایس پی سے استفادہ کر رہی ہیں: وزیر مملکت 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ فیصل کریم کنڈی نے شجاع آباد میں ڈائنامک رجسٹری سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت 89 لاکھ سے زائد خواتین بے نظیر کفالت پروگرام سے استفادہ کر رہی ہیں۔ لوگوں کے معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بی آئی ایس پی کی سہ ماہی قسط میں 25 فیصد کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ خواتین اپنی پوری رقم وصول کریں اور رسید بھی حاصل کریں۔ 

ای پیپر دی نیشن