فروش یونین لاہور بورڈ کا اجلاس، الیکشن شیڈول جاری 


لاہور (نیوز رپورٹر) اخبار فروش یونین لاہور کے الیکشن بورڈ کا اجلاس زیر صدارت چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عاشق علی منعقد ہوا۔ اجلاس میں چودھری جاوید اقبال جنرل سیکرٹری اور دیگر ممبران میں ملک ذیشان ہاشم حشمت آصف لطیف اعجاز احمد خان ماجد رضا نقوی حیدر علی چشتی کاشف ارشد اور محمد سلطان کینٹ نے شرکت کی الیکشن بورڈ نے متفقہ طور پر الیکشن برائے سال 2023-24ء کا شیڈول جاری کیا۔ اخبار فروش یونین کے الیکشن دو سال کیلئے ہونگے الیکشن پینل سسٹم کے تحت ہوگا ۔درخواست فارم حاصل کرنے کی تاریخ آج ہے ۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 10 اور 11 مارچ ہے۔ 11 مارچ کو ہی ان کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 مارچ شام 6 بجے تک ہوگی اور اتوار کو ہی الیکشن بورڈ ہر پینل کو انتخابی نشان الاٹ کرے گا ۔الیکشن مہم کی آخری تاریخ 17 مارچ رات 12 بجے تک  ہوگی الیکشن 19 مارچ کو ہونگے ۔ووٹنگ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے اخبار مارکیٹ لاہور میں جاری رہے گی۔ اس موقع پر چیئرمین الیکشن بورڈ چودھری عاشق علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجلس عاملہ اور اخبار فروش یونین  لاہور نے جو ذمہ داری الیکشن بورڈ پر ڈالی ہے ہم اس پر پورا اتریں گے اور الیکشن کیلئے بہترین ماحول پیدا کریں گے الیکشن پرامن اور دوستانہ ماحول میں کروائے جائیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...