لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان اور چوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ عمران نیازی ڈکلئیرڈ چور ہیں انہیں صادق و امین قرار دینے والوں نے قوم کو عمران خان کے متعلق سچ بتا دیاہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اپنی ہ موت سے پہلے ہی سازش کا قوم کو بتا دیں تو شاید ان کی معافی ہوجائے۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب کردار خود بول رہے ہیں فتنہ خان کو صادق و امین نہیں کہا تھا اب عمران خان کو احساس ہوا اب کرداروں کے ساتھ نہیں کھڑاہوتا تو ساری سازش قوم کو پتہ چل جائے گی ثاقب نثار نے انکشافات کئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ بہتر ہوگا ثاقب نثار پوری قوم کے سامنے اقرار جرم کر لیں،کیاسابق چیف جسٹس آف پاکستان کو موت اس وقت یاد نہیں تھی جب نوازشریف کو نااہل کروا رہے تھے وقت ہے ابھی بھی ثاقب نثار قوم کو سچ بتا دیں گے تو قوم معاف کرسکتی ہے۔