سابق صوبائی وزیر مخدوم ہارون عباس، مہر ناصر عباس پیپلز پارٹی میں شامل 


لاہور(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر پنجاب مخدوم ہارون عباس بخاری اور مہر ناصر عباس تگڑنے پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔ مخدوم احمد محمود سے ملاقات کے دوران سابق ایم پی ائے پی پی 276 و صوبائی وزیر پنجاب مخدوم ہارون عباس بخاری اور پی پی 268 مظفر گڑھ سے مہر ناصر عباس ترگڑنے ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری مظفر گڑھ ملک مظہر پہوڑ کی موجودگی میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تمام ساتھیوں سمیت شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے چیف کوارڈینیٹر عبدالقادرشاہین بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...