سری نگر (کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی قابض بھارتی انتظامیہ نے شب برات کے موقع پر جامع مسجد سری نگر میں تالے لگا دیئے۔ بھارتی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں نے لو گوں کو شب برات کے موقع پر تاریخی جامع مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ بھارتی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار شام 5.30 بجے جامع مسجد آئے اور دروازوں کو تالے لگا کر انجمن کو مطلع کیا کہ ڈی سی سرینگر کے حکم کے مطابق شب برات کے موقع پر مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایک بیان میں جموں و کشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے شب برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر کو بند کرنے کی قابض حکام کی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ انجمن نے قابض حکام کے رویے کو انتہائی افسوسناک اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی اور اسے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا۔
جامع مسجد سری نگر
قابض بھارتی انتظامیہ نے شب برات پر تاریخ جامع مسجد سری نگر کو تالے لگا دئیے
Mar 09, 2023