اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر اپنے تحریری فیصلے میں عمران خان کی عدم پیشیوں کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق عمران خان توشہ خانہ کیس میں مسلسل 7 مرتبہ حاضر نہیں ہوئے۔ تحریری فیصلے کے مطابق عمران خان مسلسل آئین کی پامالی کر رہے ہیں، 15 دسمبر 2022 ء سے اب تک ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ اگر عمران خان 13 مارچ کو بھی عدالت کے سامنے پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری دوبارہ بحال ہوسکتے ہیں۔
تحریری فیصلہ