اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پولیس سروس اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو گروپ کے متعد د افسروں کو گریڈ22 میں ترقی دے دی گئی، پاکستان ایڈ منسٹریٹو گروپ کے گریڈ21کے افسر اور سابق چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو گریڈ22 میں ترقی دے دی گئی۔ سول سروسز اکیڈیمی کے ڈی جی عمر رسول کو تبدیل کر کے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ احمد حنیف اورکزئی کو گریڈ22 میں ترقی دے دی گئی، ایڈیشنل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ وسیم مختار کو گریڈ22 میں ترقی دے دی گئی ہے اور ان کو سپیشل سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ آئی جی آزاد کشمیر عامر احمد شیخ کو بھی گریڈ22میں ترقی دے دی گئی ہے۔ ایڈیشنل سیکرٹری انچارج اطلاعات کے طور پر ذمہ داریاں ادا کرنے والی افسر شاہیرہ شاہد کو گریڈ22 میں ترقی دی گئی ہے، ان کو سیکرٹری اطلاعات کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے، گریڈ21کے افسر اور آئی جی موٹر وے خالد محمود کو گریڈ22 میں ترقی دی گئی ہے۔
ترقی