پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے سعودی عرب کے ایک اور شہر کیلئے  پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ القسیم شہر کیلئے پہلی پرواز 29 مارچ کو روانہ ہوگی،  پی آئی اے لاہور اور القسیم کے درمیان ہفتہ وار2 پروازیں چلائے گی۔ ترجمان پی آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ القسیم اور لاہور کے درمیان ہر ہفتے، منگل اور بدھ کے درمیان پروازیں چلیں گی۔ دوسری جانب قومی ایئر لائن کی یورپ کیلئے پروازوں کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے۔ بہت جلد قومی ایئر لائن کی پروازیں شروع کرنے کے امکانات ہیں۔ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا) نے آن لائن آڈٹ کے پہلے مرحلے میں پی آئی اے سے تیکنیکی نوعیت کے سوالات و معاملات زیربحث رہے۔ ایاسا ٹیم کو پی آئی اے کی فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ اور فلائٹ آپریشنزکی مجموعی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
امکانات روشن

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...