گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) لنڈا بازار مےں آتشزدگی کے باعث سو کے قرےب سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے، جوتے ،بےگ اور کپڑا جلنے سے لاکھوں کو نقصان،رےسکےو کے فائر فائٹرز نے طوےل جدو جہد کے بعد بھڑکتی آگ پر قابو پا لےا ،تفصےلات کے مطابق شےرانوالہ باغ کے قرےب لنڈا بازار مےں اچانک آگ لگ گئی جس نے دےکھتے ہی دےکھتے جوتے، بےگ ،کپڑے اوردےگر سامان کی دکانوں اور سٹالز کو اپنی لپےٹ مےں لے لےا ، آگ کی شدت بہت زےادہ تھی ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر رےسکےو ٹےمےں موقع پر پہنچ گئےں ،رےسکےو کے فائر فائٹرز نے دو گھنٹے سے زائد طوےل آپرےشن کے بعد بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو پا لےا ، آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالےت کا سامان جل کر خاکستر ہو گےا ،لنڈا بازار 8کنال رقبہ پر محےط تھا جس مےں تےن سو کے زائد سٹالز اور دکانےں ہےں ،فائر فائٹنگ آپرےشن مےں رےسکےو 40 ریسکیورز اور8 فائر وہیکلزسمیت 11 ایمرجنسی وہیکلز نے حصہ لیا ، اس تمام ریسکیوآپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاءاورایمرجنسی آفیسر آپریشنز انجینئر تیمور حسن چٹھہ نے کی،تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہےں ہو سکی۔