اسلام آباد(خبرنگار)فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن نے یونیسیف کے تعاون سے اسلام آباد میں ایک تقریب ہوئی ترجمان وزارت صحت کے مطابق یونیسیف کی جانب سے تکنیکی گاڑیاں برائے حفاظتی ٹیکہ جات تمام صوبائی ای پی آئی حکام کے حوالے کی گئی وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے گاڑیوں کی حوالگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو بہتر بنانے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جا ہے ہیں26گاڑیوں میں 18موبائل ورکشاپ گاڑیاں جبکہ 8لاجسٹک ٹرک شامل ہیں پاکستان بھر میں 12جان لیوا بیماریوں کے خلاف جاری ای پی آئی پروگرام میں بہت مددگار ثابت ہوں گی یہ گاڑیاں حکومت پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں جاری ویکسینیشن پروگرام کو تکنیکی سپورٹ بھی فراہم کریں گی حکومت نے گاڑیوں کی حوالگی کی یہ تقریب آج دنیا بہر میں منائے جانے والے خواتین کے عالمی دن پر منعقد کی ہے یہ گاڑیاں پاکستان کی ہر بچی ,ماں اور اس کے نومولود کے لئے جاری ا ی پی آئی پروگرام کے لئے بھرپور سرمایہ ثابت ہوں گی عوام کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں حفاظتی ٹیکہ جات کی رسائی کو سو فیصد یقینی بنانے بھر پور اقدامات کیے جارہے ہیں وفاق صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی بہتری کیلئے پر عزم ہے صحت کے شعبے میں بہتری کاعمل تیزی سے جاری ہے تقریب میں پاکستان میں یونیسف کے نمائندہ عبدللہ فادل عالمی ادارہ برائے صحت کے ڈاکٹر پالیتھاماہی پالا عالمی ادارہ صحت کے نمائندے بھی تقریب میں شریک ہوئے ۔
صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارہے ہیں،وفاقی وزیر صحت
Mar 09, 2023