بی آر آئی نے 4لاکھ ملازمتیں پیدا کیں، 40 ملین کو غربت سے نکالا،چینی وزیر خارجہ

Mar 09, 2023


 اسلام آ باد(نوائے وقت رپورٹ )چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے کہا ہے کہ گزشتہ دہائی میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو (بی آر آئی) نے تقریباً 1 ٹریلین ڈالر خرچ کیے ، 3,000 سے زیادہ تعاون کے منصوبے شروع کیے  ، 420,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کی ہیں، اور 40 ملین لوگوں کو غربت سے نکالا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میں 14ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے موقع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں  انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو نے دنیا کے تین چوتھائی ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کی شرکت کو راغب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قیام کے دس سال بعد بی آر آئی نے قومی   ہداف ، روزگار  کے منصوبوں، اور تعاون کے سنگ میلوں کی ایک صف تیار کی ہے۔  گوادر پرو کے مطابق  انہوں نے کہا چین?لاؤس ریلوے لینڈ لاک لاؤس کو زمین سے منسلک ملک بنانے میں مدد کر تی ہے۔ لبان ورکشاپس 20 سے زیادہ ممالک میں نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتیں حاصل کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ چائنایورپ ریلوے ایکسپریس نے 65,000 سے زائد مال بردار خدمات مکمل کی ہیں، جو کہ وبائی امراض کے دوران طبی سامان فراہم کرنے والی ایک ہیلتھ ٹرین کے طور پر کام کرتی رہی۔  انہوں نے کہا اس سال چین تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کی میزبانی کرے گا۔  ہم اسے ایک موقع کے طور پر لیں گے اور بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے مزید نتیجہ خیز نتائج کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔   

مزیدخبریں