با اختیار خواتین کے بغیر معاشرہ غیرفعال ہوجاتا ہے ، شاہدہ اختر علی 

Mar 09, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جمعیت علما اسلام خواتین ونگ کی سربراہ و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے مواصلات شاہدہ اختر علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ با اختیار خواتین کے بغیر معاشرہ غیر فعال ہوجاتا ہے ، خواتین ہی ہیں جو معاشرے کی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، شاہدہ اختر علی نے کہا کہ جے یوآئی ہمیشہ خواتین کے حقوق اور تحفظ کی بات کرتی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔

مزیدخبریں