مفتی عبدالشکور کی لکی کے عمائدین جرگہ کے ہمراہ مصدق ملک سے ملاقات 


اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کی لکی مروت کے علاقہ عمائدین جرگہ کے ہمراہ وزیر پٹرولیم مصدق ملک سے ملاقات،ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر انتظام بٹنی اور مروت قبائل کے جرگہ مشران، سیاسی و مذہبی زعما  شریک ہو ئے مفتی عبدالشکور نے علاقے کو قدرتی وسائل میں تمام حقوق، تعلیم ، صحت ، ملازمت کے مواقع  فراہم کرنے کا مقدمہ پیش کیامشترکہ جرگہ نے لکی مروت کے تمام گاوں دیہات کو ترجیحی بنیادوں پر قدرتی گیس کی فراہمی  کا مطالبہ کیا۔مفتی عبدالشکور نے کہا کہ قدرتی گیس کے ڈی ہائیڈریشن پلانٹ کے پانچ مربع کلومیٹر میں ترجیحی بنیادوں پر گیس فراہم کی جائے ،علاقے کی عوام کو صحت، تعلیم اور روزگار ، قدرتی وسائل کی فراہمی کے منصوبے شروع کیے جائیں،جرگے نے مطالبہ کیا کہ گیس کے کنویں ولی ون کا نام تبدیل کر کے بٹنی ون رکھا جائے، لکی مروت کے دیہات کو قانون کے مطابق قدرتی گیس کی فراہمی  پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ قانون کے مطابق قدرتی وسائل پر پہلا حق اس علاقے اور صوبے کا بنتا ہے ،وزارتِ پٹرولیم لکی مروت کے علاقے میں کئی ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے بٹنی اور لکی مروت قبائل جرگہ کے تمام تر مطالبات پر فوری غور خوص کے بعد عمل درآمد کیا جائے گا، سوشل ویلفیئر فنڈ کے ذریعے علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، متعلقہ حکام کے ہمراہ عنقریب لکی مروت کا دورہ کروں گا۔

ای پیپر دی نیشن