خواتین کو اسلام میں سب سے زیادہ حقو ق دیئے گئے ہیں،  ریاض پیرزادہ 


اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)خواتین کے عالمی دن پر وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق  ریاض حسین پیرزادہ کا خصوصی پیغام دیتے ہو ئے کہا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں ان تمام ہماری باہمت اور نڈر بیٹیوں ، ماں اور بہنوں کو جو ہمارے گھروں ، معاشرے اور ملک کی بہتری ، ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر دم کوشاں ہیں ۔بے شک ہمارا معاشرے انکی ہمت اور لگن کا مقروض ہے۔اس کے دن ہم نے اس امر کا اعادہ کرنا ہے کہ خواتین کو انکے معاشی اور معاشرتی حقوق کے حصول اور حفاظت کے لیے درپیش مسائل کو ختم کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے  ہمیں اپنی مذہبی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے کہ قرآن اور نبی اکرمؐ کے اسوہ حسنہ سے ہمیں عورت کی تکریم اور اس کے رتبے اور حقوق کا کیا درس ملتا ہے۔اسلام میں ام المومنین حضرت خدیجتہ الکبری سلام اللہ علیہا اور حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا جیسی خواتین کے کردار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔آئین پاکستان ہر طرح کی صنفی آزادی اور خواتین کے حقوق کا ضامن ہے۔پھر ہماری روایات اور اقدار اس بات کی گواہ ہیں کہ ہمارے معاشرے میں عورت کا مقام بے شک بہت معتبر اور اعلی ہے۔اس دن کی نسبت سے  دن میرا اپنی بیٹیوں کے لیے بھی خاص پیغام ہے کہ وراثت میں دیے گئے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کریں۔

ای پیپر دی نیشن