پاکستانی خواتین ثقافت میں بھی اپنا لوہا منوار ہی ہیں


اسلام آباد(خبرنگار)لوک ورثہ وفاقی وزارتِ قومی ورثہ و ثقافت کے زیرِ انتظام گذشتہ روز خواتین کے عالمی دن کا انعقادگارڈن ایونیو شکرپڑیاں اسلام آباد  میں کیا گیا جس میں ملک بھر سے خواتین ہنرمندوں اور طالبات نے معروف پاکستانی گلوکاروں کو خراجِ عقیدت پیش ۔ تقریب کی مہمان خصوصی وفاقی سیکریٹری نے باقائدہ تقریب کا افتتاح کیا۔ ملک بھر سے آئی ہوئی خواتین لوک فنکاروں نے اپنے اپنے فن کا بھی بھرپور مظاہرہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی سیکریڑی نے کہا کہ خواتین کا عالمی دن ہر سال 8 مارچ  کو منایا جاتا ہے۔ جس میں دنیا بھر کی خواتین  میں ذندگی کے مختلف شعبوں میں شراکت داری اور کارگردگی کے حوالے سے آگاہی پیدا کی جاتی ہے۔ پاکستانی خواتین دوسرے شعبوں کی طرح ثقافتی شعبے میں بھی اپنا لوہا منوار ہی ہیں اور ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر بھی روشناس کروارہی ہیں۔ ہمیں اپنی ان ہنر مند خواتین پرفخر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس خوبصورتی سے آج یہاں خواتین فنکاروں نے معروف پاکستانی گلوکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا وہ بھی قابل تعریف ہے۔ ہم اِن پر فارمنسز سے بے حدمحظوظ ہوئے۔اس موقع پر اپنے خطبہ استقبالیہ میں ایگزیکٹو ڈائیریکٹر لوک ورثہ محمد بلال نے کہا کہ خواتین ہنر مندوں اور فنکاروں کی صلاحیتیں اور فن کسی طور بھی مرد دستکاروں اور فنکاروں سے کم نہیں۔ یہ خواتین معاشرے میں غربت کو کم  کرنے کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہی ہیں اور اپنے خاندانوں کی معاشی ضروریات پوری کرنے کا بھی باعث ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن