ڈاکٹر جمال ناصر کی سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر نقب الرحمن سے  ملاقات 

Mar 09, 2023


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر نقب الرحمن سے دربار عالیہ عید گاہ شریف میں ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ صدر انجمن تاجران راولپنڈی شرجیل میر بھی اس موقع پر موجود تھے، وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے اس موقع پر کہا کہ ملک اس وقت معاشی مشکلات کا شکار ہے جن سے نکلنے قومی اتحاد و یگانگت اور اتفاق رائے ناگزیر ہے، نگران حکومت اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور انکو نبھانے کیلئے پوری جانفشانی اور محنت سے کام کر رہی ہے،سجادہ نشین عید گاہ شریف پیر نقب الرحمن نے کہا کہ ملکی بقا اور ترقی کیلئے دربار عالیہ عید گاہ شریف مکمل تعاون فراہم کر رہا ہے کیونکہ ملک کو درپیش چیلنجز اور مسائل سے نمٹنے کیلئے ہر مکتبہ فکر کو آگے بڑھ کر کام کرنا ہو گا، ملک ہمارے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے اور اسکی قدر کرنے کا طریقہ یہی ہے کہ اس کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات محنت اور کوشش کی جائے۔

مزیدخبریں