بہالیکے تا پھلروان ‘ جاتری روڈز 35 سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکی 


شیخوپورہ+ پھلروان چوک (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) بہالیکے تا پھلروان اور جاتری روڈز 35 سال گزرنے کے باوجود تعمیر نہ ہوسکی درجنوں دیہاتوں کیلئے رابطہ سڑک کی تعمیر پر نہ تو محکمہ ہائی وے اور نہ ہی کسی رکن اسمبلی نے توجہ دی جس کی وجہ درجنوں دیہاتوں کے لاکھوں عوام مسائل اور مشکلات سے دوچار ہوکر رہ گئے ہیںبہالیکے، پھلروان سمیت دیگر دیہاتوں کے مکینوں فرزند علی ،نصراللہ خان سمیت دیگر نے بتایاچند کلومیٹر کی مذکورہ سڑکیں1985 ءمیں تعمیر کی گئیںمتعدد بار تعمیر کیلئے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا مگر کبھی بھی کوئی شنوائی نہیںہوئی۔

ای پیپر دی نیشن