بھکھی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و امید وار پی پی 141 چوہدری وقاص محمود مان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو پاکستان کی بدحالی کی کوئی پرواہ نہیں مرکز میں حکمران اتحاد کی کابینہ خانہ پری کے سوا کچھ نہیں کابینہ میں چلے ہوئے کارتوسوں کی نمائندگی سے حکمران اتحاد کی ترجیحات واضح ہیں کسی وزیر کواس کی قابلیت یاصلاحیت دیکھتے ہوئے وزرات نہیں دی گئی امپورٹڈ حکومت چوں چوں کا مربع ہے تمام کرپٹ سیاستدان حکومتی چھتری تلے جمع ہیں جس سے خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔