شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) سٹی شیخوپورہ کے زیر اہتمام جنڈیالہ روڈ پر کامیاب ورکر کنونشن کی خوشی اظہار تشکر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سابق رئیس بلدیہ میاں امجد لطیف ،سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کی اس موقع پر پی پی 141 کے امیدوار سید سجاد حسین شاہ ، ملک اعجاز احمد ملک عرفان اسلام ،افضل نظامی ،نبیل چودھری ، سید عون سجاد شاہ ، میجر حسن سردار ،اکبر علی پنوں،حافظ رضوان قادر، میاں مقصود سمیت دیگربھی موجودتھے تقریب سے خطاب کرتے ان رہنماﺅںنے کہاکہ شیخوپورہ میںمسلم لیگ (ن) کے ورکر کنونشن میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شیخوپورہ مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ہے ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے پورے شہر میں جلسہ ہے مریم نواز شریف کا جس پرجوش انداز سے فقیدالمثال استقبال کیا گیا اس کو تادیر یاد رکھا جائیگا۔