لاہور(سپورٹس رپورٹر)پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم اور صائم ایوب نے پاکستان سپرلیگ کی دوسری سب سے بڑی شراکت بنادی۔کوئٹہ کیخلاف میچ میں صائم اور بابر کے درمیان 162 رنز کی شراکت بنی۔ اس سے قبل بابر اعظم اور شرجیل خان نے176 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔بابر اور شرجیل نے 2021 میں کنگز کی جانب سے اسلام آباد کیخلاف ریکارڈ بنایا تھا۔بابر اعظم پی ایس ایل کی ٹاپ تین شراکتوں میں حصہ دار ہیں۔ انہوں نے شرجیل کیساتھ 176، صائم کیساتھ 162 اور لیونگسٹون کیساتھ 157 رنز کی شراکت بنائی۔
بابر اعظم ‘ صائم ایوب نے پی ایس ایل کی دوسری سب سے بڑی شراکت بنادی
Mar 09, 2023