محمد یوسف قومی ٹیم کیلئے عبوری کوچ کے مضبوط امیدوار

Mar 09, 2023


لاہور(سپورٹس رپورٹر پاکستان اور افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے عبوری کوچ کے مضبوط امیدوار کے طور پر سابق کپتان محمد یوسف کا نام سامنے آرہا ہے۔ذرائع کے مطابق افغانستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان بھی اگلے چند روز میں کیا جا ئیگا، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد پاکستان ٹیم کے سپورٹ سٹاف کا اعلان کریگا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق کرکٹر محمد یوسف افغانستان کیخلاف سیریز کیلئے عبوری کوچ کے مضبوط امیدوار  کے طور پر سامنے آئے ہیں، پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کو ہی وقتی طورپر ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں جبکہ محمد یوسف کیساتھ دیگر سپورٹ سٹاف بھی مقامی ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مکی آرتھر کے ساتھ معاملات تاحال طے نہیں پا سکے، اب پی سی بی کا تھنک ٹینک محمد یوسف کو عبوری کوچ کی ذمہ داریاں سونپنے کا سوچ رہا ہے۔نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ثقلین مشتاق کیساتھ کام کرچکے ہیں۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 25 ، 27 اور 29 مارچ کو کھیلی جائے گی۔

مزیدخبریں