لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل ورلڈ کلاس سپنر راشد خان نے کہا ہے کہ ہم سب ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں۔ لاہور قلندرز میں ہم ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں، اچھا دن ہو یا برا دن، سب ایک فیملی کی طرح ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں، یہی چیز ہمیں ایک کامیاب ٹیم بناتی ہے۔مجھے لاہور قلندرز کے وہ شروع کے تین چار سال یاد ہیں جو بہت مشکل سال تھے، میں لاہور قلندرز کا حصہ بننے کا خواہشمند رہا ہوں، جب مجھے لاہور قلندرز نے منتخب کیا تو میرے بھائی نے کہا کہ اب لاہور قلندرز کی ٹیم تبدیل ہو گی۔ہم ایک پرفیکٹ ٹیم نہیں ہیں لیکن ہم ہر روز بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
لاہور قلندرز فیملی کی طرح ‘یہی چیز کامیاب ٹیم بناتی ہے : راشد خان
Mar 09, 2023