لاہور(نامہ نگار)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر)مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے،خواتین کی عزت و تکریم کا تحفظ، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔خواتین کے عالمی دن کا مقصد ان کی صلاحیتوں کا اقرار، اہمیت کو اجاگر اور انہیں مزید مستحکم کرنا ہے۔ زندگی کے کسی بھی شعبے میں خواتین کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ سٹی ٹریفک پولیس میں لیڈی وارڈنز کو اہم پوسٹس پر تعینات کیا گیا ہے ۔ بحیثیت معاشرہ ہمیں عورت کو اس کے حقوق دلانے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ اچھا لب و لہجہ، نرم مزاجی اور خوش گفتاری لیڈی وارڈنز کی پہچان ہے۔ لیڈی وارڈنز نہ صرف سڑکوں بلکہ دفاتر میں بھی وارڈنز کے شانہ بشانہ اپنا کردار ادا کئے ہوئے ہیں۔ لیڈی وارڈنز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے مثالی اقدامات کئے گئے ہیں۔
اچھا لب و لہجہ، نرم مزاجی ‘ خوش گفتاری لیڈی وارڈنز کی پہچان:سی ٹی او
Mar 09, 2023