لاہور(نامہ نگار) کینال روڈ پرلال پل کے قریب سٹی ٹریفک پولیس لاہورکی بس کھمبے سے ٹکرانے سے 6 ٹریفک وارڈن زخمی ہوگئے ہیں ۔سٹی ٹریفک پولیس ترجمان کے مطابق لال پل کینال روڈ پر ٹریفک پولیس کی بس کو حادثہ پیش آیا ہے ۔وارڈن کی نفری مناواں ٹریننگ سنٹر سے مغلپورہ ڈیوٹی پر جارہی تھی کہ بس کھمبے سے ٹکرا گئی ۔حادثے میں 6 ٹریفک وارڈن معمولی زخمی ہیں۔زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دے دی گئی جبکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔سی ٹی او لاہورکیپٹن(ر)مستنصر فیروز کا کہناہے کہ الحمدللہ کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی سنگین زخمی ہوا ہے۔