لاہور(خبرنگار)سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے خواتین کے عالمی دن کے موقع وومن بائیک ریلی نکالی گئی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوااور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ریلی کا افتتاح کیا۔وومن بائیک ریلی حسین چوک سے شروع ہوئی اور منی مارکیٹ سے ہوتی ہوئی حسین چوک پراختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں 150سے زائد خواتین موٹر سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ ریلی میں سپورٹس، پولیس، ٹریفک پولیس اورریسکیو 1122 کی خواتین بائیکرزنے حصہ لیا۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے خواتین کے عالمی دن پر بائیک ریلی
Mar 09, 2023