لاہور(خبرنگار)احتساب عدالت کے جج رائو عبدالجبار نے ماڈل ہائوسنگ انکلیو میں شہریوں سے کروڑوں روپے فراڈ کیس میں ملزم وسیم اشتیاق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ فاضل عدالت نے فیصلہ سنایا۔ نیب پراسیکیوٹر حارث قریشی نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرنے کی استدعا کی۔ ملزم کو ضمانت خارج ہونے پر نیب حکام نے حراست میں لے لیا ۔ملزم کے وکلاء نے ملزم کو نیب کی حراست سے آزاد کر احتساب عدالت سے فرار کرا دیا ۔وکلاء نے پولیس اور نیب کے اہلکاروں کی وردی بھی پھاڑ دیں ۔مزاحمت کرنے پر وکلاء نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
ماڈل ہائوسنگ انکلیو فراڈ کیس ‘ملزم کی ضمانت خارج‘عدالت میں گرفتار
Mar 09, 2023