لاہور(نامہ نگار) لاہور ہائیکورٹ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس انسپکٹراپنے افسر کیخلاف پھٹ پڑا اور اس نے اپنے ڈی ایس پر کرپشن سے متعلق الزامات کا پولیس روز نامچہ میں بھی اندراج کر دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس انسپکٹر شکیل اختر نے اپنے ڈی ایس پی شاہد بٹ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس سے خرچہ مانگتا ہے نہ دینے پر شاہد بٹ بد کلامی سے پیش آ تا ہے۔