ہائیکورٹ : نعشوں کی شناخت کیلئے میکنزم ‘ایک ماہ میں ڈیٹا اکٹھا کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم 


لاہور(سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے نعشوں کی شناخت کیلئے میکنزم بنانے کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت محکمہ صحت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ صحت اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے عمل درآمد کیلئے ایک ماہ کا وقت درکار ہے جس پر فاضل عدالت نے ایک ماہ میں ڈیٹا اکٹھا کرنے کی عملدرآمد رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔ دوران کیس کی سماعت عدالت کے روبروڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ صحت اور پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ تحصیل کے آفیسر پیش ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...